ٹاپ سٹوریز
کل مشکل سے شیر نظر آیا کہیں پھر گھر میں چھپ کر نہ بیٹھ جائے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کل شیر بڑی مشکل سے نظر آیا ہے، ایسا نہ ہو جیالوں کی تعداد دیکھ کر شیر واپس گھر میں چھپ کر بیٹھ جائے۔
رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک جلسہ ہمارے سامنے اور دوسرا سڑک پر موجود ہے،لاہور کے سیاستدانوں کو پیغام دیتا ہوں ڈرنے والے نہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،پیپلزپارٹی انتخابات منشور کے تحت لڑرہی ہے،باقی سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیروزگاری، مہنگائی اور غربت کا مقابلہ کرنےکیلئے 10 نکاتی منشور دیا ہے،عوام کی طاقت سے بیروزگاری،مہنگائی اور غربت کا خاتمہ کریں گے،انہیں صرف فکر ہے کسی نہ کسی طرح سے چوتھی بارکرسی پر بیٹھ جائیں، انہیں انداز ہ نہیں عوام کتنی مشکلات سے گزر رہے ہیں،ملک کا کتنا نقصان ہورہا
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کیلئے اپنا معاشی معاہدہ سامنے لےکرآئی ہے،وفاق میں 7 وزارتوں کو چلانے میں سالانہ 300 ارب خرچ ہوتے ہیں،ان وزارتوں کو بند کرکے 300 ارب عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے،انتخابات میں جیت عوام،تیر اور پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکنان سے کہتا ہوں وہ پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھرپہنچائیں،اقتدار میں آکر عوام کی آمدن میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہوگی،عوام کے ٹیکس کے پیسے کو عوام پر ہی خرچ کریں گے،10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کیلئے پیسوں کا بندوبست کرنا پڑتا ہے،اگرعوام نے مجھے منتخب کیا تو اپنے منشور پر عمل کرکے دکھائیں گے،ہر سال اشرافیہ کو ایک ہزار 500 ارب کی سبسڈی دی جاتی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تو اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے عوام پر پیسے خرچ کریں گے،خواتین کو کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضے دیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے،عوام سے تعاون مانگ رہا ہوں،منتخب ہوکر اپنے وعدےپورےکریں گے، انتخابات میں اب 2 سیاسی جماعتیں ہیں جن کا آپس میں مقابلہ ہے، 3 بار وزیراعظم بننےوالے کا خون چوستے ہوئے پیٹ نہیں بھرا،اب چوتھی بار بننا چاہتا ہے،دوسری جماعت وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے اوراس کا پیٹ نہیں بھرتا،ماضی میں جنہوں نے اسے دوتہائی اکثریت دلائی یہ ان کے ساتھ ٹکرائے،دوسری بار ناکام شخص کو ایک بار پھر مسلط کرکے دوتہائی اکثریت دلائی گئی،یہ پھر انہی لوگوں سے ٹکرایا جنہوں نے اسے مسلط کیا،چوتھی بار بھی مسلط ہوکر وہی رونا دھونا ہوگا کہ مجھے کیوں نکالا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لائی تھی،اب کسان کارڈ لائےگی،بےنظیر مزدورکارڈ کے ذریعے غریب افراد کو مالی مدد پہنچائیں گے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں