Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کل مشکل سے شیر نظر آیا کہیں پھر گھر میں چھپ کر نہ بیٹھ جائے، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کل شیر بڑی مشکل سے نظر آیا ہے، ایسا نہ ہو جیالوں کی تعداد دیکھ کر شیر واپس گھر میں چھپ کر بیٹھ جائے۔

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ ایک جلسہ ہمارے سامنے اور دوسرا سڑک پر موجود ہے،لاہور کے سیاستدانوں کو پیغام دیتا ہوں ڈرنے والے نہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،پیپلزپارٹی انتخابات منشور کے تحت لڑرہی ہے،باقی سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیروزگاری، مہنگائی اور غربت کا مقابلہ کرنےکیلئے 10 نکاتی منشور دیا ہے،عوام کی طاقت سے بیروزگاری،مہنگائی اور غربت کا خاتمہ کریں گے،انہیں صرف فکر ہے کسی نہ کسی طرح سے چوتھی بارکرسی پر بیٹھ جائیں، انہیں انداز ہ نہیں عوام کتنی مشکلات سے گزر رہے ہیں،ملک کا کتنا نقصان ہورہا

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کیلئے اپنا معاشی معاہدہ سامنے لےکرآئی ہے،وفاق میں 7 وزارتوں کو چلانے میں سالانہ 300 ارب خرچ ہوتے ہیں،ان وزارتوں کو بند کرکے 300 ارب عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں گے،انتخابات میں جیت عوام،تیر اور پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکنان سے کہتا ہوں وہ پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھرپہنچائیں،اقتدار میں آکر عوام کی آمدن میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہوگی،عوام کے ٹیکس کے پیسے کو عوام پر ہی خرچ کریں گے،10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کیلئے پیسوں کا بندوبست کرنا پڑتا ہے،اگرعوام نے مجھے منتخب کیا تو اپنے منشور پر عمل کرکے دکھائیں گے،ہر سال اشرافیہ کو ایک ہزار 500 ارب کی سبسڈی دی جاتی ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تو اشرافیہ کی سبسڈی ختم کرکے عوام پر پیسے خرچ کریں گے،خواتین کو کاروبار شروع کرنے کیلئے قرضے دیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے،عوام سے تعاون مانگ رہا ہوں،منتخب ہوکر اپنے وعدےپورےکریں گے، انتخابات میں اب 2 سیاسی جماعتیں ہیں جن کا آپس میں مقابلہ ہے، 3 بار وزیراعظم بننےوالے کا خون چوستے ہوئے پیٹ نہیں بھرا،اب چوتھی بار بننا چاہتا ہے،دوسری جماعت وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے اوراس کا پیٹ نہیں بھرتا،ماضی میں جنہوں نے اسے دوتہائی اکثریت دلائی یہ ان کے ساتھ ٹکرائے،دوسری بار ناکام شخص کو ایک بار پھر مسلط کرکے دوتہائی اکثریت دلائی گئی،یہ  پھر انہی  لوگوں سے ٹکرایا جنہوں نے اسے مسلط کیا،چوتھی بار بھی مسلط ہوکر وہی رونا دھونا ہوگا کہ مجھے کیوں نکالا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لائی تھی،اب کسان کارڈ لائےگی،بےنظیر مزدورکارڈ کے ذریعے غریب افراد کو مالی مدد پہنچائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین