پاکستان

آپ نے خواجہ آصف سے عہدے کی بھیک مانگی؟ یوٹیوبر کے سوال پر شیر افضل مروت غصے میں آگئے، ساتھیوں کا یوٹیوبر پر تشدد

Published

on

یوٹیوبر کے سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت غصے میں آگئے اور اسے وہاں سے ہٹانے کے لیے کہا جبکہ مروت کے ساتھیوں نے یوٹیوبر کو تھپڑ مارے۔

شیرافضل مروت میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس دوران ایک یوٹیبر نے اس نے کہا کہ ایک تلخ سوال ہے کہ آپ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کی بھیک مانگنے خواجہ آصف کے پاس گئے؟

ان الفاظ پر شیرافضل مروت شدید صدمے میں اور حیران نظر آئے، انہوں نے کہا کہ یہ اپنے الفاظ انسانوں والے کرو، مجھ سے زندگی بھر تم سوال نہیں کرو گے، اسے ہٹا دو۔

اس کے بعد شیرافضل مروت کے ساتھیوں نے اس یوٹیوبر کو تھپڑ مارے۔ موقع پر موجود صحافیوں نے اس یوٹیوبر کو شیرافضل مروت کے ساتھیوں سے چھڑایا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version