تازہ ترین

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، زمان خان اور اسامہ میر باہر

Published

on

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔اسکواڈ میں حارث رؤف، سلمان علی آغا اور حسن علی کی انٹری ہوئی ہے جبکہ زمان خان اور اسامہ میر کی ٹیم سے چھٹی ہو گئی ہے۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، اعظم خان، ابرار احمد، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور عماد وسیم شامل ہیں ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد عرفان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان اور عثمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں

سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ورلڈکپ اسکواڈ کی شیپ بن جائے گی۔

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس کے مسائل ہیں، ان کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ورلڈکپ کے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

دورہ آئیرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ اسکواڈ چار سے چھ مئی تک قذافی اسٹیڈیم میں سکلز کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، تین مئی کو کیمپ میں شامل تمام کھلاڑی رپورٹ کریں گے۔

تین روزہ کیمپ دن 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version