پاکستان
وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی ای آفس پر منتقلی میں کارکردگی صفر، وزیراعظم شدید برہم
وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے ای آفس پر منتقلی کیلئے کارکردگی صفر ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف نےشدید برہمی کا اظہارکیا ہے اور وزارت آئی ٹی کو تمام وزارتوں،ڈویژنزکا کام مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے ہدایت کی ہے۔
وزارت آئی ٹی ای آفس پر منتقل ہونے والی وزارتوں کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے گی،وزارت آئی ٹی تمام وزارتوں کے اعداد و شمار کے ساتھ رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھیجے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے ای آفس پر عملدرآمد کے لیے تمام وزارتوں، ڈویژنز کو خطوط ارسال کردیے ہیں،خطوط میں تمام وزارتوں کو ای آفس پر منتقل کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت آئی ٹی نے تمام وزارتوں ڈویژن کو ای آفس کیلئے کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔