Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس، عمران خان جے آئی ٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام، ذرائع

Published

on

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خسن جناح ہاؤس حمہ کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کو اپنے جوابات سے مطمئن نہ کرسکے۔

عمران خان کو جے آئی ٹی نے آج پولیس کے دفتر قلعہ گجر سنگھ میں سہ پہر چار بجے طلب کیا یا تھا، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے نو مئی واقعات بارے سوالات کیے ، چیئرمین پی ٹی آئی کو نو مئی کے واقعات کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آٹھ مارچ اور نو مئی کو زمان پارک سے آپریٹ ہونے والے روابط بارے شواہد دکھائے گئے۔

ذرائع کے مطاب چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، چیئرمین تحریک انصاف کے جوابات اور بیان تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنالیے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین