پاکستان
پشاور کے لیے ایمریٹس کے آپریشنز کے 25 سال مکمل
ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کے شہر پشاور میں اپنے کامیاب آپریشنز کے 25 سال مکمل کر لئے ہیں۔
ترجمان ایمریٹس ائیرلائن کے مطابق 14 جولائی 1998 کو افتتاحی پرواز کے بعد سے ایمریٹس نے دبئی اور پشاور کے درمیان 1.8 ملین سے زائد مسافروں کو انکی منزل مقصود پر پہنچایا ہے اور 25 ہزار ٹن سے زیادہ کارگو کی مطلوبہ مقام پر نقل و حمل سرانجام دے چکا ہے،جس سے مصنوعات کی برآمد کے ذریعے سفر اور تجارت کے فروغ میں مدد ملی۔
سال 1998 میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے اسکی افتتاحی پرواز اتری اور یہ ایئر لائن کی طرف سے سفری خدمات فراہم کرنے والا دوسرا پاکستانی شہر بن گیا۔ اس کے بعد ایئر لائن نے پشاور اور ایمریٹس کے نیٹ ورک کے مابین بلا تعطل سفری رابطے کو یقینی بنایا ہے، جس میں اس کا مرکزی شہر دبئی بھی شامل ہے، ایمریٹس اس وقت پشاور سے ہفتہ وار 5پروازیں آپریٹ کرتا ہے جنہیں بوئنگ 777-300 ای آر کے چوڑی جسامت کے حامل جہاز کے ساتھ آپریٹ کیا جاتا ہے جو 428 مسافروں اور 20 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پشاور سے آنے اور جانے والے مسافروں کے لئے جدہ سب سے مقبول مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ حج اور عمرہ کے سفر کے لئے مدینہ منورہ کا سفر بھی گزشتہ برسوں کے دوران بہت کثرت سے ہوا ہے۔
پشاور میں ایئرلائن کے آپریشنز کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ایمریٹس کے نائب صدر برائے پاکستان محمد الہاشمی نے کہا، پشاور میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی بین الاقوامی ایئرلائنز میں شامل،ایمریٹس اپنے قابل قدر مسافروں کو غیر معمولی خدمات، بے مثال رابطے اور بلاتعطل سفری تجربہ فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں رہا ہے،
محمد الہاشمی نے کہا کہ پشاور کیلئے آپریشن شروع ہونے کے بعد سے ایمریٹس کے طیاروں نے پشاور کے اندر اور باہر سفر کرتے ہوئے کل 13.8 ملین کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے جو تقریبا 370 بار دنیا کا سفر کرنے کے لئے کافی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ایمریٹس نے پشاور شہر سے آمد و رفت کے لئے تقریبا ساڑھے سات ہزار پروازیں آپریٹ کیں، ایئرلائن پشاور اور دنیا کے درمیان تجارت کی سہولت کار بھی رہی ہے، جو مقامی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو تعاون فراہم کرتی ہے۔ اپنے وسیع کارگو نیٹ ورک اور جدید ترین سہولیات کی بدولت ایمریٹس اسکائی کارگو نے سامان کی بلا تعطل نقل و حمل کو ممکن بنانے، برآمدات کے مواقع کو فروغ دینے اور ملک میں معاشی ترقی کی معاونت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
محمد الہاشمی نے کہا کہ ایمریٹس اور پاکستان کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں جو تقریبا 38 سال پرانے ہیں جب 25 اکتوبر 1985 کو دبئی سے اس کی پہلی پرواز کراچی پہنچی تھی۔ اس کے بعد سے یہ تاریخی شراکت داری پھل پھول رہی ہے۔ ایمریٹس اس وقت پاکستان کے پانچ شہروں بشمول کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 50 سے زائد پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی