Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستان کی سستی ایئرلائن فلائی جناح کا اسلام آباد، کوئٹہ پروازوں کا اعلان

Published

on

پاکستان کی سستی ترین ائیرلائن فلائی جناح نے کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

فلائی جناح نے رواں ماہ 23جولائی سے کوئٹہ اور اسلام آباد کے نئے روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے،ترجمان فلائی جناح کے مطابق متعارف کردہ نیا روٹ مسافروں کو دونوں شہروں کے درمیان سفر کا نیا موقع فراہم کرےگا،جس کی بدولت زیادہ سے زیادہ مسافر سستی سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ آرام دہ سفر سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔

ترجمان کےمطابق فلائی جناح انتہائی کم قیمت پر قابل اعتماد اور آرام دہ سفر کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے جبکہ معیاری سروس،موثر آپریشنز اور زیادہ کنیکٹیویٹی پیش کرتے ہوئے مسافروں کے فضائی تجربہ کو خوشگوار بناتی ہے،فلائی جناح اس وقت پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور اور کوئٹہ کے درمیان پروازیں چلا رہی ہے۔

فلائی جناح کے فضائی بیڑے میں اس وقت تین جدید ترین ایئر بس A320طیارے شامل ہیں۔کسی بھی اکانومی کیبن کے مقابلے میں زیادہ کشادہ نشستوں کے علاوہ،فضائی کمپنی مسافروں کو اسکائی کیفے کے آن بورڈ مینو کے ذریعےسستا اور اپنی مرضی کے مطابق سفری تجربہ فراہم کرتا ہے،جہاں مسافر انتہائی مناسب قیمت پر اسنیکس،سینڈوچزاور دیگر مختلف پکوان سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں،صارفین فلائی جناح کی ویب سائٹ(www.flyjinnah.com)کال سینٹر 3565096-021 یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے اپنی پرواز بک کرواسکتے ہیں

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین11 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین