Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر ایک بار پھر لڑ پڑے، آفیشلز نے بیچ بچاؤ کرایا

Published

on

انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی۔انڈین میڈیا کے مطابق  مطابق ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

واقعہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ہونے والے میچ میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے لکھنؤ کے اوپنر کائل میئرز سے گفتگو کی تو گوتم گمبھیر سیخ پا ہو گئے۔

گوتم گمبھیر ،ویرات کوہلی کی طرف بڑھے تو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بیچ بچاؤ کرایا۔

ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اس میچ کے دوران افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق اور ویرات کوہلی کے درمیان بھی دو مرتبہ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

اس سے پہلے بھی ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کی فیلڈ میں ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 126 رنز بنائے تھے، جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

محمد علی عمران لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) میں معیشت کے طالب علم اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور عالمی منظرنامے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ مختلف سماجی و معاشی مسائل پرلکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین