تازہ ترین
کسی شخص یا جتھے کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ قتل کے فتوے جاری کرے، وفاقی وزرا
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/07/khawaja-asif-and-ahsan-iqbal.jpg)
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ بیرونی دنیا کے مفادات کے منفی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،ریاست کسی کو بھی کسی کے قتل کے فتویٰ کی اجازت نہیں دے گی،کچھ لوگ سیاسی عزائم اور بیرونی آقاؤں کی ہدایت پر مسلسل پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بنسی کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ریاست میں ایسی باتوں کی اجازت دی گئی تو ریاست کا شیرازہ بکھر جائےگا،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا اس معاملےسےکوئی تعلق نہیں،سپریم کورٹ میں ایک مخصوص فیصلےسے متعلق انتشار کو ہوا دی جارہی ہے۔
وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عوام کو قتل پر اکسانےکی کوشش کی جارہی ہے،ریاست ایکشن لے گی کیونکہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو عرصے سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے،سب کو معلوم ہے کن وجوہات اور کیسے بہانوں سے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو ٹارگٹ کیاجارہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ میں حق سچ کی روایت قائم کرنے والی آواز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،سوشل میڈیا پر ایک انتہا پسندانہ قسم کی پوسٹ لگائی جاتی ہے،ریاست کسی کو اجازت نہیں دے سکتی کہ قتل کے فتوے جاری کرے،بغیر کسی ابہام کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف کئی سال سے سازش چل رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ آئین کی تشریح اور حقائق پر مبنی فیصلے کررہی ہے،سازشوں کو ناکام بنایا جائےگا،مذہب کے نام پر قتل کی گفتگو کی جائے تو اس سے زیادہ توہین مذہب کچھ بھی نہیں،ملک میں آئین و انصاف کا بول بالا ہوناچاہئے،ہم سب مسلمان ہیں اور عقیدہ ختم نبوت بنیاد ہے۔
وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی و قانونی تھا اس میں کوئی ابہام نہیں،ریاست کا ایک سسٹم ہوتا ہے،بے بنیاد الزام نہیں لگاسکتے،ریاست پوری طاقت سے ایسے فتووں کا جواب دے گی،ریاست کسی گروہ کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرےگی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مرضی کا فیصلہ آ جائے تو ٹھیک خلاف آئے تو سوشل میڈیا پر مہم چلائی جاتی ہے،سیاست کیلئے مذہب کی دکان چمکانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی،خودکش حملے اور فتوی بازی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،کسی شخص یا جتھے کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ قتل کے فتوے جاری کرے،یہ وہ طبقہ ہے جسے 2017،18 میں سیاسی ایجنڈے کے تحت کھڑا کیا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ریاست میں سزا اور جزا کا اختیار صرف عدالت کے پاس ہوتا ہے،چیف جسٹس پاکستان عدلیہ کے سربراہ اور عدلیہ ریاست کا بنیادی ستون ہے،پیغام پاکستان کی صورت میں جید علمائے کرام کا فتویٰ موجود ہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ ریاستی ستون کے سربراہ کیخلاف کسی شخص کا برملااعلان آئین سے بغاوت ہے،چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں،دھمکیاں دینے والے شخص کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔
احسن اقبال نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دین اسلام کے رحمت کے چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کریں،سیاست چمکانے کیلئے مذہب کا استعمال کرنے والوں کی سرکوبی کریں،کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ مذہب کا استعمال کرکے اشتعال پیدا کرے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ایک انسان کو قتل کرنا انسانیت کے قتل کے مترادف ہے،یہاں گلی محلے میں مذہب کا نام استعمال کرکے لوگوں کو اشتعال دلایا گیا،سیاسی ایجنڈے کیلئے مذہب کا استعمال کرکے ہمیں ٹارگٹ کیا گیا تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو ہلاک کیاگیا اس پر قوم کوشرمندگی کا سامنا کرا پڑا،ایسے ہی ملک کے دیگر حصوں میں ہیجان پیدا کرکے اپنی سیاست کیلئے اشتعال دلایا جاتا ہے،ہمسایہ ممالک جہاں مسلمانوں کو زندہ جلایا جاتا ہےدنیا انہیں چھوڑ کر ہمارا مذاق اڑاتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ ہر مسلمان کے دل کا حصہ ہے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،عوام پرفریب نعروں سے دور رہیں اور لڑانے والوں سے پرہیز کریں،ملک کے اندر فساد پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ حکومت منفی رویوں کو پنپنے نہیں دے گی،علمائے کرام سے درخواست ہے آگے بڑھیں قوم کی رہنمائی کریں،آپ نے سیاست کرنی ہے تو پالیسیوں پر کریں،ہم سب کا فرض ہے مل کر ایسی آوازوں کو خاموش کرائیں۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ لوگوں کے ایمان پر فتوے جاری کرنے والا کسی سے مخلص نہیں،کسی شخص،جتھے یا گروہ کو حق حاصل نہیں کہ کسی کے ایمان کا فیصلہ کرے،کیا کوئی ٹھیکیدار بن سکتا ہے جو دوسروں کے ایمان کا فیصلہ کرے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور