Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

روزانہ گیارہ منٹ کی ورزش زندگی بڑھا سکتی ہے

Published

on

کمر کا درد بہت سے لوگوں کی روزمرہ زندگی مشکل بنا دیتا ہے۔ کمر درد  متاثرہ شخص کے حرکت کرنے،  محسوس کرنے اور سوچنے کے طریقے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ کمر درد سے نجات پانا مشکل کام ہے۔

اگر آپ بھی کمر درد میں مبتلا ہیں تو اس سے نجات کے لیے  چھ چھوٹے چھوٹے کام ہیں جو روزانہ کرنے سے کمر درد سے نجات مل سکتی ہے۔

حرکت میں رہیں

ہمارے جسموں کو دن بھر مناسب حرکت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جوڑوں کو حرکت میں رکھا جا سکے اور ہمارے پٹھوں کے ذریعے خون کی گردش ہوتی رہے تاکہ اس سختی سے بچا جا سکے جودرد کا باعث بنتی ہے۔ یہ خاص طور پر ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے پٹھوں کے لیے  ایک حقیقت ہے۔

اگر خریداری کے لیے گئے ہیں تو اپنی مطلوبہ دکان کے نزدیک ترین پارکنگ تلاش کرنے  کی کوشش نہ کریں اور چند قدم چل کر دکان تک جائیں۔

اگر دکان گراؤنڈ کی بجائے فرسٹ یا سیکنڈ فلور پر ہے تو لفٹ کے استعمال کی بجائے سیڑھیوں کو ترجیح دیں۔

اگر زیادہ دیر بیٹھ کر کرنے والے کام سے منسلک ہیں تو  ٹائمر سیٹ کریں اور ہر گھنٹے میں چند منٹ اٹھ کر چلیں اور جسم کو حرکت دیں۔

معمول سے صرف چند منٹ زیادہ چلنا پھرنا آپ کو بڑے  طبی فائدے پہنچا سکتا ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق دن میں صرف گیارہ منٹ ایکٹو ہو کر چلنا پھرنا آپ کی عمر کو بڑھاتا ہے۔

حرکت میں رہنے کے لیے چہل قدمی کو معمول بنائیں، دس منٹ کی باڈی ویٹ ورزش یا پانچ منٹ کی یوگا روٹین کو بھی اپنایا جا سکتا ہے۔

پہلو بدلیں

اگر ہم جسم کے صرف ایک ہی طرف کے حصے کو مسلسل استعمال میں لائیں  تو پٹھے تناؤ اور کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں، اپنے یومیہ  معمولات پر غور کریں جیسے دروازہ کھولنا،بیگ اٹھانا وغیرہ اگر ایک  ہی ہاتھ اور کندھے سے سارے کام انجام دے رہے ہیں تو اس کو بدلیں۔

عدم توازن ختم کریں

اپنے جسم کو  توازن کے ساتھ حرکت دیں،  چلنے، دوڑنے، سائیکل چلانے  اور دیگر کاموں میں جسم ایک توازن کے ساتھ حرکت کرتا ہے ، اسی طرح آپ ایک پہلو کو زیادہ استعمال کرتے ہیں یا جسم کی ایک جانب زیادہ وزن دیئے رکھتے ہیں تو یہ نقصان دہ ہے۔

 حال پر توجہ دیں

نفسیاتی دباؤ کمردرد کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق نفسیاتی دباؤ کی وجوہات ماضی یا مستقبل  پر توجہ مرکوز رکھنا ہے، اگر آپ خود کو حال پر توجہ دینے پر مرکوز رکھیں تو نفسیاتی دباؤ سے بچ سکتے ہیں ۔

آپ اپنا خیال رکھنے کے لیے روزانہ کچھ کام کرتے ہیں جیسے نہانا، دانت صاف کرنا۔ اگر آپ کمردرد کا شکار ہیں تو اس سے  نجا ت کو بھی   دیگر روزمرہ کاموں کی طرح اپنی ذمہ داری  سمجھیں اور صحت کے کچھ مشقوں اور گیم پلان کو ترتیب دیں۔

جنید ذوالفقار جیکب آباد کے نوجوان صحافی ہیں 1994 24 جون کو سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پیدا ہوئے 2012 ءسے صحافت سے وابستہ ہیں۔2012 ءسے 2014ء تک روز نامہ جرات کراچی کے لیے رپورٹنگ کرتے رہے پھر 2014 ءسے 2017 ء تک نیوز ون چینل میں کام کیا ۔ 2017 سے جاگ ٹی وی ، جی این این نیوز سے وابستہ ہیں ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین