Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

9 مئی کے مقدمات کے ملزموں کے موبائل فون چوری کرنے والے 2 کانسٹیبل گرفتار

Published

on

سانحہ 9 مئی کے گرفتار کارکنوں کے موبائل فونز فروخت کرنے کے اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ملزم کانسٹیبلان سے متعدد موبائل فونز برآمد کرلیے گئے، محکمہ اینٹی کرپشن نے دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار 2 پولیس کانسٹیبل عمر صدیق اور صداقت کا مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن کو منتقل کردیا گیا،ملزمان کانسٹیبلان سے متعدد موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن نے دونوں کو حراست میں لے لیا۔

سینیئر سول جج وقار سندھو نے دونوں ملزمان کو محکمہ اینٹی کرپشن کے سپرد کرنے کی اجازت دی ۔ مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن نے درج کیا اب تفتیش تھانہ اینٹی کرپشن کرے گا،سینیئر سول جج نے دونوں ملزمان کو 8 جولائی کو مجاز عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ۔۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین