Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے میں تھرڈ پارٹی کے ماتحت 75 ڈرائیورز اچانک برطرف

Published

on

پی آئی اے میں تھرڈ پارٹی کے ماتحت 75 ڈرائیورز کو اچانک نوکریوں سے فارغ کردیا گیاذرائع کےمطابق پی آئی اے کے شعبہ موٹر ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والےڈرائیور تھرڈ پارٹی کے ماتحت کام کرتے ہیں،ڈرائیورز پروازوں کے کپتانوں،سینئر پرسرز اور کیبن کریوز کی پک اینڈڈراپ پر مامور ہیں،منگل کو اچانک پی آئی اے سے گذشتہ 15 برسوں سے منسلک 75 ڈرائیورز کو فارغ کردیا گیا،

ذرائع کے مطابق ڈرائیورز کو تنخواہ میں صرف 2 ہزار روپے اضافے کے مطالبے پرنکالا گیا،بڑی تعداد میں ڈرائیورز کو ملازمت سے نکالنے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے،متاثرہ ڈرائیورز کے مطابق ان کی تنخواہ اس وقت ساڑھے 22 ہزار روپے ہے،تنخواہ 24 ہزار 5 سو کرنے کا مطالبہ کیا تھا،
مہنگائی کے اس دور میں صرف 2 ہزار روپے اضافے کا مطالبہ کیا،تنخواہ میں اضافے کے بجائے عید کے موقع پر انھیں نوکری سے ہی نکال دیا گیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین