پاکستان
84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی، 11 فیصد نے ٹیکس چوری کو درست قرار دیا، گیلپ سروے
پاکستان کے 84 فیصد عوام نے ٹیکس دینے کی حمایت کرتے ہوئے ٹیکس چوری کو غلطی قرار دے دیا۔
گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا جس کے مطابق 84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ہیں۔
سروے کے مطابق ٹیکس دینے کے حامی پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کو غلط اور ملکی معیشت کےلیے بہت زیادہ نقصان دہ قرار دیا۔
سروے نتائج کے مطابق 11فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کی حمایت کی اور اس عمل کو درست قرار دیا۔
سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانی مؤقف اختیار کیا، نہ ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی نہ مخالفت کی۔