Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی، 11 فیصد نے ٹیکس چوری کو درست قرار دیا، گیلپ سروے

Published

on

پاکستان کے 84 فیصد عوام نے ٹیکس دینے کی حمایت کرتے ہوئے ٹیکس چوری کو غلطی قرار دے دیا۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری  کر دیا  جس کے مطابق 84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ہیں۔

سروے کے مطابق ٹیکس دینے کے حامی پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کو غلط اور ملکی معیشت کےلیے بہت زیادہ نقصان دہ قرار دیا۔

سروے نتائج کے مطابق 11فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کی حمایت  کی اور اس عمل کو درست قرار دیا۔

سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانی مؤقف اختیار کیا، نہ ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی نہ مخالفت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین