Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

ملتان میں 3 منزلہ خستہ حال عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Published

on

ملتان میں محلہ جوگیاں کے قریب 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت گرگئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔عمارت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔

ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ریسکیو ورکرز نے ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔ابتدائی طور پر عمارت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے جس وقت عمارت گری وہ سحری کا وقت تھا۔

اس حوالے سے عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ پہلے دھماکے کی آواز سنائی دی اور اس کے بعد فضاء میں مٹی و گرد پھیل گئی، اور پھر ریسکیو ورکز کو ہیلپ کے لئے طلب کیا گیا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین