Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نواز شریف کو مٹانے کئی آئے اور چلے گئے، مریم نواز، پارٹی کی نائب صدر منتخب

Published

on

پارٹی کی نائب صدر منتخب ہونے کے بعد مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں،منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،کارکنوں کے چٹان کی طرح ساتھ دینے پر آج پارٹی مضبوط ہے،جب حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا،مشکل ترین معاشی حالات کے باوجو د اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو چلایا۔

مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف اور اسحاق ڈار نے مشکل حالات کے باوجود ملک کو چلاکر دکھایا،شہبازشریف نے پاکستان کی ڈولتی ہوئی کشتی کو سنبھالا،شہبازشریف نے نوازشریف کو ہمیشہ اپنا صدر سمجھا،اگر آپ نے  چٹان کی طرح پارٹی کا ساتھ نہ دیا ہوتا تو مسلم لیگ (ن) آج یہاں نہ کھڑی ہوتی،شہبازشریف نے نوازشریف کی اجازت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ بہترکارکردگی پر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔مسلم لیگ (ن) کو شرف حاصل ہے  یہ قائداعظم کی جماعت ہے،مسلم لیگ (ن) نے قائد کے اصولوں کو زندہ رکھا،نوازشریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، نوازشریف کے 9 سال نکال دیئے جائیں تو کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا،2022 میں ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا،مسلم لیگ (ن) نے بدترین انتقام کے باوجود کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا،پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام میں  چلانا آسان نہیں تھا، نوازشریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب نہیں دی،مشرف کے ٹیک اوورکرنے کےبعد 40 دن تک نوازشریف کا کوئی پتہ نہیں تھا، ایک شخص اپنےاقتدار میں اندھا ہوگیا تھا، نوازشریف نے کبھی قوم کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں دیئے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو اٹک قلعہ کے زندانوں میں پھینکا گیا،نوازشریف پر مشکلات آئیں مگر کبھی ملکی مفاد کا سودا نہیں کیا،ملک کو بنانے والے ہاتھ کبھی ملک توڑ نہیں  سکتے، نوازشریف کوایٹمی دھماکوں سے روکنے کیلئے  دھمکیاں دی گئیں، اربوں کی امداد کی پیشکش اور دھمکیوں کو نوازشریف نے ردکر دی، نواززشریف غیر اخلاقی زبان بولنا تو دور کسی کا نام لینا پسند نہیں کرتے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا نوازشریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دی،مسلم لیگ (ن) پر مشکلات آئیں مگر بہادری سے مسائل کا سامنا کیا، نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے،نواز شریف  نے کہا اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں، دھمکانے اور تبدیلیاں لانے والے جہاں سے آئے وہیں واپس چلے گئے، نواز شریف  پوری آب و تاب کے ساتھ سیاست کے میدان میں چمک رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین