پاکستان
نواز شریف کو مٹانے کئی آئے اور چلے گئے، مریم نواز، پارٹی کی نائب صدر منتخب
پارٹی کی نائب صدر منتخب ہونے کے بعد مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں،منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،کارکنوں کے چٹان کی طرح ساتھ دینے پر آج پارٹی مضبوط ہے،جب حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا،مشکل ترین معاشی حالات کے باوجو د اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو چلایا۔
مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف اور اسحاق ڈار نے مشکل حالات کے باوجود ملک کو چلاکر دکھایا،شہبازشریف نے پاکستان کی ڈولتی ہوئی کشتی کو سنبھالا،شہبازشریف نے نوازشریف کو ہمیشہ اپنا صدر سمجھا،اگر آپ نے چٹان کی طرح پارٹی کا ساتھ نہ دیا ہوتا تو مسلم لیگ (ن) آج یہاں نہ کھڑی ہوتی،شہبازشریف نے نوازشریف کی اجازت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ بہترکارکردگی پر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔مسلم لیگ (ن) کو شرف حاصل ہے یہ قائداعظم کی جماعت ہے،مسلم لیگ (ن) نے قائد کے اصولوں کو زندہ رکھا،نوازشریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، نوازشریف کے 9 سال نکال دیئے جائیں تو کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا،2022 میں ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا،مسلم لیگ (ن) نے بدترین انتقام کے باوجود کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا،پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام میں چلانا آسان نہیں تھا، نوازشریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب نہیں دی،مشرف کے ٹیک اوورکرنے کےبعد 40 دن تک نوازشریف کا کوئی پتہ نہیں تھا، ایک شخص اپنےاقتدار میں اندھا ہوگیا تھا، نوازشریف نے کبھی قوم کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں دیئے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو اٹک قلعہ کے زندانوں میں پھینکا گیا،نوازشریف پر مشکلات آئیں مگر کبھی ملکی مفاد کا سودا نہیں کیا،ملک کو بنانے والے ہاتھ کبھی ملک توڑ نہیں سکتے، نوازشریف کوایٹمی دھماکوں سے روکنے کیلئے دھمکیاں دی گئیں، اربوں کی امداد کی پیشکش اور دھمکیوں کو نوازشریف نے ردکر دی، نواززشریف غیر اخلاقی زبان بولنا تو دور کسی کا نام لینا پسند نہیں کرتے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا نوازشریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دی،مسلم لیگ (ن) پر مشکلات آئیں مگر بہادری سے مسائل کا سامنا کیا، نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے،نواز شریف نے کہا اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں، دھمکانے اور تبدیلیاں لانے والے جہاں سے آئے وہیں واپس چلے گئے، نواز شریف پوری آب و تاب کے ساتھ سیاست کے میدان میں چمک رہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال