Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رضوانہ تشدد کیس، سول جج کو شامل تفتیش کرنے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اجازت طلب

Published

on

گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق سول جج کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت لینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشن کل لاہور جائیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کورٹ سے ملاقات میں سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کی دوبارہ استدعا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے تاحال اجازت موصول نہیں ہوئی۔سول جج کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت لینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشن کل لاہور جائیں گے۔

سول جج کو شامل تفتیش کرنے کے لیے سپیشل جے آئی ٹی پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ چکی ہے، سول جج عاصم حفیظ لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت اسلام آباد میں تعینات ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین