آرٹ
دی کیرالہ سٹوری: اسلام مخالف پروپیگنڈا یا کچھ حقیقت بھی ہے؟
بھارتی ریاست جنوبی کیرالہ کے حوالے سے ایک فلم پانچ مئی کو ریلیز ہو رہی ہے، اس فلم کا ٹریلر چار دن میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں اور اس فلم پر تنازع بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
یہ فلم کیرالہ سے مبینہ طور پر لاپتہ ہو کر اسلام قبول کرنے والی لڑکیوں کے متعلق بنائی گئی اور دعویٰ یہ کیا جا رہا ہے کہ اس طرح لاپتہ ہو کر اسلام قبول کرنے والی لڑکیوں کی تعداد بائیس ہزار ہے۔
ایک طبقہ اس فلم کو پروپیگنڈا جبکہ دوسرا طبقہ اسے کیرالہ کی حقیقت بتاتا ہے اور اس فلم نے سیاست اور معاشرتی طبقات کو یکساں طور پر تقسیم کر کے رکھ دیا ہے ۔ ابھی تک اس پر کھل کر بات تو نہیں ہوئی لیکن سوشل میڈیا پر ایک بحث جنم لے چکی ہے۔
کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے اس فلم پر تنقید کی ہے اور اور فلم ساز پر الزام لگایا ہے کہ وہ سنگھ پریوار کے لو جہاد کے پروپیگنڈا کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ لو جہاد کی اصطلاح کو عدالتیں، تحقیقاتی ایجنسیاں اور وزارت داخلہ بھی مسترد کر چکی ہے۔فلم سے لگتا ہے کہ یہ فلم ریاست کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔
حکمراں جماعت سی پی آئی (ایم) اور اپوزیشن کانگریس نے اس متنازعہ فلم ’دی کیرالہ سٹوری‘ پر تنقید کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ آزادی اظہار کا مطلب معاشرے میں زہر پھیلانا نہیں ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی