Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 3 آپریشنز، 5 دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس کانسٹیبل شہید

Published

on

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے تین الگ الگ آپریشنز میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا گیا اور فتنہ الخوارج کے قاری سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران KPK پولیس کے پولیس کانسٹیبل ابرار حسین (مقامی ڈسٹرکٹ صوابی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خارجی صفت اللہ عرف ملا منصور کو  ہلاک کیا، جبکہ تین دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے۔ خارجی صفت اللہ 12 دسمبر 2023 کو درابن میں خودکش بم حملے میں سہولت کاری سمیت علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

شمالی وزیرستان کے ضلع میں ہونے والی تیسری کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اور خارجی دہشت گرد کو سکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پاکستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین