Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ایندھن کی قلت، فلائنگ اسکولوں کے آپریشنز رک گئے، ایدھی ایئرایمبولینس بھی گراؤنڈ

Published

on

چھوٹے طیاروں کے ایندھن کی شدید قلت کا مسئلہ ابھی تک برقرار ہے۔ ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایندھن کی قلت پر کاروبار پر منفی اثرات سے متعلق بات کرنے کے لیے تمام فلائنگ اسکولوں کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔

اس حوالے بانی ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان نے کہا کہ ایندھن کی کمی سے ملک میں فلائنگ اسکولوں کی سرگرمیاں اور فلائٹ ٹریننگ رک گئی ہے ،اسٹیٹ بینک فیول درآمد کرنے کے لیے ایل سیز نہیں کھول رہا، تیل کمپنیاں ایندھن درآمد کرنے والی کمپنیز کا سسٹم مکمل طور پر غیرفعال ہوچکا ہے۔

عمران اسلم خان نے کہا کہ بیرون ملک سے درآمد شدہ ایندھن مہینوں تک کلیئر نہیں ہوتاا، اسٹوڈنٹ پائلٹس کی فلائنگ رکنے سے فلائٹ اکیڈمیز کے بزنس اور میکنزم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،پائلٹس کی کمی سے ایئر لائن انڈسٹری متاثر ہوگی۔

عمران اسلم نے کہا کہ بزنس نہ ہونے پر فلائنگ اسکولوں میں کام کرنے والے بہت سے لوگوں کو اپنی ملازمتوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے، فلائنگ رکنے سے  فلائنگ اسکولز کے بند ہونے کا امکان ہے،پچھلے سال پائلٹس کی تربیت کا خرچ 45 لاکھ تھا اب یہ ایک کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فلائنگ اسکولز کو طیاروں کے لیے ایندھن درآمد کی اجازت دے ، چھوٹے طیاروں کے ایندھن درآمد کرنے لیے حکومت اعتماد میں لے۔

عمران اسلم خان نے کہا کہ فلائنگ اسکولز بند ہونے سے ملک میں جنرل ایوی ایشن شعبہ تباہ ہوجائے گا، ایدھی ایئر ایمبولینس بھی ایندھن نہ ہونے کے باعث گراؤنڈ ہے۔

اجلاس میں ایرو کلب کراچی،اسکائی ونگز ایوی ایشن،ملتان فلائنگ کلب،ہائبرڈ ایوی ایشن،عسکری ایوی ایشن اور راولپنڈی فلائنگ کلب کے آفیشلز نے شرکت کی ۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین