ٹاپ سٹوریز
ایندھن کی قلت، فلائنگ اسکولوں کے آپریشنز رک گئے، ایدھی ایئرایمبولینس بھی گراؤنڈ

چھوٹے طیاروں کے ایندھن کی شدید قلت کا مسئلہ ابھی تک برقرار ہے۔ ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایندھن کی قلت پر کاروبار پر منفی اثرات سے متعلق بات کرنے کے لیے تمام فلائنگ اسکولوں کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔
اس حوالے بانی ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان نے کہا کہ ایندھن کی کمی سے ملک میں فلائنگ اسکولوں کی سرگرمیاں اور فلائٹ ٹریننگ رک گئی ہے ،اسٹیٹ بینک فیول درآمد کرنے کے لیے ایل سیز نہیں کھول رہا، تیل کمپنیاں ایندھن درآمد کرنے والی کمپنیز کا سسٹم مکمل طور پر غیرفعال ہوچکا ہے۔
عمران اسلم خان نے کہا کہ بیرون ملک سے درآمد شدہ ایندھن مہینوں تک کلیئر نہیں ہوتاا، اسٹوڈنٹ پائلٹس کی فلائنگ رکنے سے فلائٹ اکیڈمیز کے بزنس اور میکنزم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،پائلٹس کی کمی سے ایئر لائن انڈسٹری متاثر ہوگی۔
عمران اسلم نے کہا کہ بزنس نہ ہونے پر فلائنگ اسکولوں میں کام کرنے والے بہت سے لوگوں کو اپنی ملازمتوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے، فلائنگ رکنے سے فلائنگ اسکولز کے بند ہونے کا امکان ہے،پچھلے سال پائلٹس کی تربیت کا خرچ 45 لاکھ تھا اب یہ ایک کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فلائنگ اسکولز کو طیاروں کے لیے ایندھن درآمد کی اجازت دے ، چھوٹے طیاروں کے ایندھن درآمد کرنے لیے حکومت اعتماد میں لے۔
عمران اسلم خان نے کہا کہ فلائنگ اسکولز بند ہونے سے ملک میں جنرل ایوی ایشن شعبہ تباہ ہوجائے گا، ایدھی ایئر ایمبولینس بھی ایندھن نہ ہونے کے باعث گراؤنڈ ہے۔
اجلاس میں ایرو کلب کراچی،اسکائی ونگز ایوی ایشن،ملتان فلائنگ کلب،ہائبرڈ ایوی ایشن،عسکری ایوی ایشن اور راولپنڈی فلائنگ کلب کے آفیشلز نے شرکت کی ۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور