Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

فٹبال سٹار لیونل میسی نے انٹر میامی کلب جوائن کرلیا

Published

on

7 بار کے بیلن ڈار ونز اور دنیائے فٹبال میں ان گنت ایوارڈ جیتنے والے ارجنٹینا کے فٹبال سپر سٹار لیونل میسی نے امریکن سوکر لیگ کے کلب انٹر میامی کو جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میسی کو فرنچ کلب پی ایس جی کی جانب سے نیا کانٹریکٹ نہ ملنے کے بعد سعودی کلب الہلال کی جانب سے 100 بلین یوروز سے زیادہ معاوضہ آفر کیا لیکن میسی نے سعودی پرو لیگ پر امریکی فٹبال لیگ”میجر سوکر لیگ ” کو فوقیت دی اور اس کو جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے کہا کہ  میں امریکی لیگ جوائن کر رہا ہوں ،اگر  پیسوں کی بات ہوتی تو میں سعودی عرب چلا جاتا ، لیکن میں نے فٹبال کو فوقیت دی اور اس معاہدہ پر دستخط کا فیصلہ  کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین