Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس، حماد اظہر، اسلم اقبال، امتیاز شیخ، حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ٹاسک دے دیئے گئے

Published

on

جناح ہاؤس پر حملے کے مرکزی کردار پولیس کی گرفت میں نہ اسکے،ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس حماد اظہر ، میاں اسلم اقبال ، امتیاز شیخ اور حسان نیازی کو گرفتار نہ کر سکی۔

ملزموں کو پولیس چھاپوں کی پہلے ہی اطلاع ملتی رہی جس کی وجہ سے ملزم ہر چھاپے سے پہلے بچ نکلنے میں کامیاب رہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے متعدد بار ملزمان کے ٹھکانوں کی اطلاع بھی ملی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم فرار ہو گئے۔

میاں اسلم اقبال پر جناح ہاؤس کے باہر شہری کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام ہے، ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر اور شیخ امتیاز شہریوں کو جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کے لیے لائے۔

پولیس نے فوجی یونیفارم لہرانے اکی ویڈیو ور توہین آمیز گفتگو بھی ریکارڈ کا حصہ بنائی ہے اور اس ویڈیو میں حسان نیازی نظر آ رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی آپریشن ونگ ، انویسٹی گیشن اور سی آئی اے کی ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں، چاروں ملزمان سمیت دیگر شرپسندوں کی گرفتاریوں کے لیے سی سی پی او نے ایک بار پھر ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین