پاکستان
جناح ہاؤس حملہ کیس، حماد اظہر، اسلم اقبال، امتیاز شیخ، حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ٹاسک دے دیئے گئے
جناح ہاؤس پر حملے کے مرکزی کردار پولیس کی گرفت میں نہ اسکے،ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس حماد اظہر ، میاں اسلم اقبال ، امتیاز شیخ اور حسان نیازی کو گرفتار نہ کر سکی۔
ملزموں کو پولیس چھاپوں کی پہلے ہی اطلاع ملتی رہی جس کی وجہ سے ملزم ہر چھاپے سے پہلے بچ نکلنے میں کامیاب رہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے متعدد بار ملزمان کے ٹھکانوں کی اطلاع بھی ملی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم فرار ہو گئے۔
میاں اسلم اقبال پر جناح ہاؤس کے باہر شہری کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام ہے، ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر اور شیخ امتیاز شہریوں کو جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کے لیے لائے۔
پولیس نے فوجی یونیفارم لہرانے اکی ویڈیو ور توہین آمیز گفتگو بھی ریکارڈ کا حصہ بنائی ہے اور اس ویڈیو میں حسان نیازی نظر آ رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی آپریشن ونگ ، انویسٹی گیشن اور سی آئی اے کی ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں، چاروں ملزمان سمیت دیگر شرپسندوں کی گرفتاریوں کے لیے سی سی پی او نے ایک بار پھر ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں