Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

جعلی دستاویزات پر بحرین جانے کی کوشش کرنے والا چین کا شہری کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

Published

on

ایف آئی اے امیگریشن نےجناح ٹرمینل پرکارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے چین کے شہری سمیت دو مسافر گرفتار کرلیے۔

ذرائع کے مطابق چین کا شہری لیو پنگ جعلی سفری دستاویزات پر کراچی سے بحرین جا رہاتھا،اسی پرواز سے اقبال ارشد بھی جعلی سفری دستاویزات پر سفر کر رہا تھا۔

 اقبال ارشدکا تعلق پنجاب کے ضلع منڈی بہائوالدین سے ہے، مسافر لیو پنگ اور اقبال ارشد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز جی ایف 751 سے بحرین جا رہے تھے۔

دونوں مسافروں کے پاس بحرین  کے لئے موجود سفری دستاویزات جعلی ثابت ہونے پر حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین