پاکستان

کراچی فش ہاربر پر کھڑی لانچ میں آگ بھڑک اٹھی، ماہی گیر جھلس گیا

Published

on

کراچی فش ہاربر میں ساحل پر کھڑی لانچ پر آگ بھڑک اٹھی، آگ لانچ کے انجن میں لگی، آگ کی زد میں آکر لانچ پر موجود لیاقت نامی ماہی گیر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

جیٹی پر موجود ماہی گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، ماہی گیروں نے آگ سے جھلسنے والے ماہی گیر کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا، جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمی شخص نوے فیصد سے زائد جھلس چکا ہے، اسپتال میں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں، آتشزدگی کے باعث لانچ کو جزوی نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version