لائف سٹائل
بالی ووڈ اداکارہ کے بازو پر اردو زبان میں ٹیٹو،سوشل میڈیا پربحث چھڑ گئی
معروف سینئر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی، اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شئیر کی ہیں جس میں ان کے بچپن کی تصاویر سمیت ایک ٹیٹو والی تصویر بھی شامل تھی۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بازو پر گدوائے گئے اردو زبان میں ٹیٹو کو دکھا رہی ہیں۔
اننیا پانڈے نےاپنے بازو پر ہندی کے بجائے اردو میں لفظ ’باغی‘ گدوایا ہے۔
واضح رہے کہ اننیا پانڈے نے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔