Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

بالی ووڈ اداکارہ کے بازو پر اردو زبان میں ٹیٹو،سوشل میڈیا پربحث چھڑ گئی

Published

on

معروف سینئر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی، اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شئیر کی ہیں جس میں ان کے بچپن کی تصاویر  سمیت ایک ٹیٹو والی تصویر بھی شامل تھی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بازو پر گدوائے گئے اردو زبان میں ٹیٹو کو دکھا رہی ہیں۔

اننیا پانڈے نےاپنے بازو پر ہندی کے بجائے اردو میں لفظ ’باغی‘ گدوایا ہے۔

واضح رہے کہ اننیا پانڈے نے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین