معاشرہ
الحمراء میں آج سے دو روزہ ’صوفی فیسٹیول‘میوزک پرفارمنس، بک فیئر اور صوفیوں پر گفتگو ہوگی
پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ٗ لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے تعاون سے دوزہ ”لاہور صوفی فیسٹیول“ آج مورخہ 2بجے الحمراء میں سجے گا۔فیسٹیول کا آغاز صوفی کانفرنس بعنوان”پنجابی صوفی فکر دی اج نال جڑت“سے ہوگا۔
اس نشست کو افضل ساحر ماڈریٹ کریں گے جبکہ پینلسٹ میں پروین ملک، ڈاکٹر تیمور رحمان، نین سکھ، خالد محمود،اقبال قیصر، یوساف پنجاب اور عامر ریاض شامل ہونگے۔
صوفی فیسٹیول کے پہلے روز صوفی میوزک پرفارمنس میں نامور فنکار محسن فیاض، زرقا علی، عمران شوکت، کلے خان بھاگ،چاند سورج اور غلام عباس پرفارم کریں گے
صوفی فیسٹیول کے دوسرے اور آخری روز صوفی کانفرنس کا آغاز ”تصوف کا مفہوم اور لمحہ موجود کے تناظر میں اسکی اہمیت“ میں نامور سکالر بابا عرفان الحق، ڈاکٹر معین نظامی، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی،پیر سید عبد المجید محبوب اور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اظہار خیال کریں گے۔اس نشست کو ڈاکٹر فاطمہ ماڈریٹ کریں گی۔
صوفی میوزک پرفارمنس میں نامور فنکار ڈاکٹر تیمور رحمان، بابا گروپ، توفیق علی خان، راحیلہ خان، اکبر علی، فیاض گروپ اور تحسین سکینہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء نے ہمیشہ ہی صوفی تعلیمات کے پرچار میں اپنا فعال اور متحرک کردار نبھایا ہے،موجودہ کاوش بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔لاہور صوفی فیسٹیول میں عظیم الشان بک فیئر کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی