Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے 4 واقعات رپورٹ

Published

on

لاہور میں خواتین مبینہ زیادتی کے 4 واقعات رپورٹ  ہوئے ہیں، واقعات کوٹ لکھپت، قائد اعظم  انڈسٹریل اسٹیٹ،شادباغ  اور نواب ٹاؤن میں رپورٹ ہوئے، پولیس نے چاروں واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔

پولیس رپورٹ کے مطاق کوٹ لکھپت کے علاقے میں پٹواری اور اس کے ساتھی نے خاتون کو فرد دینے کے بہانے مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا کر 16لاکھ روپے ہتھیا لیے،پولیس رپورٹ کے مطابق اٹاری سروبہ کی رہائشی(ش) نامی خاتون پٹوار خانہ فرد بنوانے گئی، پٹواری عارف اور منشی نذیر نے فرد بنانے کے بہانے اپنے گھر بلوایا، ملزم پٹواری عارف نے (ش) کو گھر میں جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے ساتھی منشی نذیر نے فحش ویڈیو بنائی۔

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں سفاک ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، (م) نامی لڑکی سٹاپ پر کھڑی تھی ملزم ندیم نامی شخص لڑکی کے قریب آیا رومال سونگھایا لڑکی بے ہوش ہو گئی ایک مکان میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

شادباغ کے علاقے میں سفاک ملزم نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس رپورٹ کے مطابق نوید اپنی بیوی (ا) کے ہمراہ گھر میں سویا تھا نامعلوم ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں نوید کو سر پر ڈنڈے مار کر ہاتھ پاﺅں باندھ کر زخمی کیا، ملزم نے خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور دونوں میاں بیوی کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر فرار ہوگیا۔

نواب ٹاﺅن کے علاقے میں تین ملزموں نےلڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزموں تصور، سعود ، کاشی او رسولی نے مچلے خاں کی بیٹی (ف) کو اغواکرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین