معاشرہ
لاہور میں خواتین سے زیادتی کے 4 واقعات رپورٹ
لاہور میں خواتین مبینہ زیادتی کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، واقعات کوٹ لکھپت، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،شادباغ اور نواب ٹاؤن میں رپورٹ ہوئے، پولیس نے چاروں واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔
پولیس رپورٹ کے مطاق کوٹ لکھپت کے علاقے میں پٹواری اور اس کے ساتھی نے خاتون کو فرد دینے کے بہانے مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا کر 16لاکھ روپے ہتھیا لیے،پولیس رپورٹ کے مطابق اٹاری سروبہ کی رہائشی(ش) نامی خاتون پٹوار خانہ فرد بنوانے گئی، پٹواری عارف اور منشی نذیر نے فرد بنانے کے بہانے اپنے گھر بلوایا، ملزم پٹواری عارف نے (ش) کو گھر میں جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے ساتھی منشی نذیر نے فحش ویڈیو بنائی۔
قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں سفاک ملزم نے نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، (م) نامی لڑکی سٹاپ پر کھڑی تھی ملزم ندیم نامی شخص لڑکی کے قریب آیا رومال سونگھایا لڑکی بے ہوش ہو گئی ایک مکان میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔
شادباغ کے علاقے میں سفاک ملزم نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس رپورٹ کے مطابق نوید اپنی بیوی (ا) کے ہمراہ گھر میں سویا تھا نامعلوم ملزم دیوار پھلانگ کر گھر میں نوید کو سر پر ڈنڈے مار کر ہاتھ پاﺅں باندھ کر زخمی کیا، ملزم نے خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور دونوں میاں بیوی کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر فرار ہوگیا۔
نواب ٹاﺅن کے علاقے میں تین ملزموں نےلڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزموں تصور، سعود ، کاشی او رسولی نے مچلے خاں کی بیٹی (ف) کو اغواکرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی