Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں شیر کے گھومنے کی ویڈیو وائرل، یہ نسل سندھ میں نہیں ہوتی، افواہ پھیلائی گئی، وائلڈ لائف حکام

Published

on

کراچی کے مضافاتی علاقے تھڈو ڈیم /گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں ببرشیر کو آزادانہ چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔ شیر کی چہل قدمی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر نمودار ہوئی لیکن وائلڈ لائف حکام نے شیر کی موجودگی کے کوئی آثار نہ ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

شیر کی چہل قدمی کی ویڈیو ایک شہری نے بنائی جو سندھی بول رہا تھا اور شیر کی موجودگی پر تبصرے کر رہا تھا۔

ویڈیو بنانے والے نے دعویٰ کیا کہ وہ کراچی کے مضافات میں تھڈو ڈیم کے قریب موجود ہے اور یہاں ایک خونخوارببر شیر مٹرگشت کررہا ہے،جس سے انسانوں اور پالتو جانوروں کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

محکمہ جنگلی حیات کے کنزرویٹر جاوید مہر کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی نسل کا شیر سندھ میں نہیں پایا جاتا،کسی شیر کے فارم ہاوس سے فرار کا بھی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،اگر کوئی شیر کسی فارم ہاوس سے بھاگا ہوتا تو کتے اس کو بھانپ لیتے۔

جاوید مہر نے کہا کہ عموما جنگلی حیات کی  موجودگی کا پتہ  کتے اپنی حس کے سبب آسانی لگالیتے ہیں،رات گئے ان مضافاتی علاقوں میں خصوصی ٹیمیں روانہ کی گئیں،سرچ ٹیمیں بیک وقت گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل اور درکار آلات سے لیس تھیں۔

جاوید مہر نے کہا کہ  گذشتہ 3 روز سے یہ شیردکھائی دینے کی افواہیں سوشل میڈیا پر سرگرم تھیں، وائلڈ لائف ٹیموں نے رات کی تاریکی اور دن کے اجالے میں انتہائی باریک بینی سے تمام علاقوں کا جائزہ لیا،سندھ وائلڈ لائف کی ٹیموں نے مقامی افراد کے انٹرویوز بھی ریکارڈ کیے، سوشل میڈیا پر سرگرم ایک شخص کی جانب سے بے سروپا افواہیں پھیلانے کے ثبوت ملے ہیں،

وائلڈ لائف نے کہا کہ ویڈیو سے یہ بات بھی واضح ہے کہ اس پر ڈبنگ یا وائس اوور کی گئی ہے،ان افواہوں کے سبب شہروں میں خوف اور اصطراب پھیلا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین