Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سولر پینل مینوفیکچرنگ کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم، فنانس بل میں سفارش

Published

on

سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

فنانس بل کے مطابق سولر پینل کی بیٹریز کی تیاری کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کی جارہی ہے۔

سولر پینل کی مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی بھی ختم کی جا رہی ہے۔سولر پینل کے انورٹر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی کا خاتمہ فنانس بل کا حصہ ہے۔

سولر پینل پر ڈیوٹی ختم کرنے کا مقصد ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانا ہے۔ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں 8 گھنٹے لوڈشیئڈنگ شروع ہو گئی تھی۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 5سو 88 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار19ہزار4سو12 میگاواٹ اورطلب 25ہزارمیگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر4 ہزار5سو  میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار 6سو50 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجلی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار12ہزار9 سو میگاواٹ ہے،شمسی توانائی سے 80میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس 250 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بیگاس سے 32 میگاوٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع نے کہا کہ ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین