لائف سٹائل
افغان قومی رقص ‘اتن’ کو امریکی یونیورسٹی کے فنون لطیفہ کے نصاب میں شامل
امریکا میں واقع وسکونسن اسٹیٹ یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی نے افغانی قومی رقص "اتن ” کو آرٹس کے نصاب میں شامل کرلیا ہے۔
اتن ڈانس پشتو کا روایتی رقص ہے، جو شادی بیاہ سمیت ماضی میں جنگوں میں فوجی جوانوں کے جذبے کو ابھارنے کے لیے کیا جاتا تھا۔ اسے افغانستان کا قومی رقص بھی قرار دیا جاتا ہے، جس کے لیے باقاعدہ پریکٹس اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
افغانستان کے سابق صدارتی ترجمان نجیب آزاد اور ان کی اہلیہ ثروت نجیب کی کوششوں سے پشتو کے روایتی اتن ڈانس کو وسکونسن یونیورسٹی کے رقص کے شعبے میں بطور کورس متعارف کروا دیا گیا ہے۔
اتن ڈانس کا چھ مہینے کا کورس ہے اور کورس مکمل کرنے کے بعد طلبہ اس ڈانس کو تحقیقی مقالے کے مضمون کے طور پر لے سکتے ہیں۔ ڈانس کے شعبے میں ہر ایک طالب علم اپنی مرضی کا ڈانس منتخب کرکے اس پر تحقیقی مقالہ لکھ سکتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی