Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

افغان قومی رقص ‘اتن’ کو امریکی یونیورسٹی کے فنون لطیفہ کے نصاب میں شامل

Published

on

امریکا میں واقع  وسکونسن اسٹیٹ یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی نے افغانی قومی رقص “اتن ” کو آرٹس کے نصاب میں شامل  کرلیا ہے۔

اتن ڈانس پشتو کا روایتی رقص ہے، جو شادی بیاہ سمیت ماضی میں جنگوں میں فوجی جوانوں کے جذبے کو ابھارنے کے لیے کیا جاتا تھا۔ اسے افغانستان کا قومی رقص بھی قرار دیا جاتا ہے، جس کے لیے باقاعدہ پریکٹس اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

افغانستان کے سابق صدارتی ترجمان نجیب آزاد اور ان کی اہلیہ ثروت نجیب کی کوششوں سے پشتو کے روایتی اتن ڈانس کو وسکونسن یونیورسٹی کے رقص کے شعبے میں بطور کورس متعارف کروا دیا گیا ہے۔

اتن ڈانس کا چھ مہینے کا کورس ہے اور کورس مکمل کرنے کے بعد طلبہ اس ڈانس کو تحقیقی مقالے کے مضمون کے طور پر  لے سکتے ہیں۔ ڈانس کے شعبے میں ہر ایک طالب علم اپنی مرضی کا ڈانس منتخب کرکے اس پر تحقیقی مقالہ لکھ سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین