Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

سیاسی پس منظر میں بنی کامیڈی فلم’وی آئی پی‘ کا ٹریلر جاری

Published

on

رانا کامران کی زیرہدایت بننے والی سیاسی کامیڈی فلم وی آئی پی کا ٹریلرجاری کردیا گیا،
معروف فلم ساز رانا کامران کی زیر ہدایت بننے والی فلم وی آئی پی کا ٹریلر کراچی میں لانچ کیا گیا۔
معروف فلم ساز رانا کامران نامعلوم افراد‘ ماہ میر ‘لوڈ ویڈنگ اور قائد اعظم زندہ باد جیسی بلاک بسٹر فلموں میں غیر معمولی سنیماٹوگرافی کے حوالے سے مشہور ہیں۔
تفریحی فلم ”وی آئی پی “میں انتہائی باصلاحیت نئے اداکاروں زیک اور نمرہ شاہد کو مرکزی کرداروں میں متعارف کرایا گیا ہے،ٹریلر لانچ کی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جنہیں فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار تھا۔
فلم کے ٹیزر دیکھ کر حاضرین بے حد محظوظ ہوئے ‘ انہوں نے فلم کی بے حد تعریف کی اور دوران اسکریننگ ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔ دلچسپ کہانی ‘ خوبصورت نظاروں اور منجھی ہوئی اداکاری کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ وی آئی پی دیکھنے والوں کیلئے تفریح سے بھرپور فلم ثابت ہوگی۔
وی آئی پی ایک ایسی سپر ہٹ فلم ہے جو فلم کے تمام ضروری عناصر کا احاطہ کرتی ہے۔ رانا کامران کی بے مثال ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اسکرین پر پیش کی جانے والی تازہ جوڑی ایک دلکش کہانی کا عندیہ دیتی ہے۔
متاثر کن بیک گراونڈ اسکور اور انتہائی خوبصورت انداز میں تیار کردہ مناظر ناظرین کو محبت، مزاح،زندگی اور سیاست کی دنیا کی سیر کراتے ہیں۔
ایک انتہائی سیاسی معاشرے کے پس منظر پر مبنی یہ ہلکی پھلکی سیاسی کامیڈی عام لوگوں کی زندگیوں کا احاطہ کرتی ہے اور ہر منظر میں مزاح اور ایک تعلق پیدا کرتی ہے، باصلاحیت ایس سیما کی پروڈیوس کردہ فلم وی آئی پی کی دیگر کاسٹ میں سلیم معراج‘ احتشام الدین‘سیف حسن‘ اختر حسنین‘گل رانا‘عرفان موتی والا‘اکبر اسلام‘ دانش نواز اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی کہانی رانا کامران اور ثاقب ظفر کی مشترکہ تحریر کردہ اسکرین پلے اور ثاقب ظفر کی مشترکہ ہدایت کاری جب کہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر عمران ہارون‘ ساونڈ ڈیزائن کامران اسماعیل کی ہے۔ فلم کا ساونڈ ٹریک اور بیک گراونڈ اسکور موسیقار شانی ارشد نے ترتیب دیا ہے۔
گانے رضوان حسن کی تخلیق ہیں، وی آئی پی‘ ہم فلمز کے بینر تلے عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم تفریح‘مزاح اور معاصر معاشرے کی پیچیدگیوں پر ایک منفرد نقطہ نظر کے بہترین امتزاج کے ناظرین کے معیار پر یقینا پورا اترے گی ۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین13 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین14 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان15 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان16 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین18 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان18 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین