لائف سٹائل
شبیر رعنا ہمارے دلیپ کمار تھے، کراچی آرٹس کونسل میں تعزیتی ریفرنس
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام سینئر اداکار شبیررعنا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا،جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، گورننگ باڈی رکن شہزاد رضا نقوی، اقبال لطیف کے علاوہ نذر حسین،اداکاررﺅف لالہ، پرویز صدیقی، علی حسن، افشاں قریشی، یونس میمن، جمیل راہی، سلومی، اداکار شہزاد ملک، عمران رضا، آدم راٹھور، شہزاد علی خان، مجتبیٰ نقوی، ذیشان شاہ، صاحبزادے عدنان شاہ، اذلان و دیگر نے اظہارِ خیال کیا،جبکہ نظامت کے فرائض نعمان خان نے انجام دئیے۔
اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شبیررعنا ہمارے دلیپ کمار تھے، ان کے اندر بچپن سے ایک دلیپ کمار تھا، شبیر مسکراتا ہوا ایک آدمی تھا، شبیر رعنا کو اپنی زندگی میں ہمیشہ مطمئن پایا، انہوں نے کہاکہ آرٹس کونسل کسی زمانے میں کچرے کا ڈھیر ہوا کرتا تھا آج یہ ادارہ بین الاقوامی سطح کا ادارہ بن چکا ہے، آرٹس کونسل ایک کنبہ ہے جہاں لوگ خوشی اور یا غم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
آرٹس کونسل گورننگ باڈی رکن و سینئر اداکار شہزاد رضا نے کہاکہ شبیررعنا پیار محبت کرنے کا پیکر تھے، لوگ ان کی باتوں بہت متاثر ہوتے تھے، ہمارا53سال پرانا ساتھ تھا، وہ دراصل ریڈیو پاکستان شہنائی بجانے آئے تھے مگر سب کے باجے بجا دئیے، انہوں نے کہاکہ احمد شاہ نظروں سے دور جانے والے کو کبھی دل سے دور نہیں کرتے، میں صدر آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔
اقبال لطیف نے کہاکہ آرٹس کونسل کی یہ روایت برقرار ہے کہ ہم اپنے جانے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرتے، میں شبیررعنا کو چار مختلف ناموں سے پکارتا تھا، شبیررعنا آنکھوں سے کہی بات کو سمجھ جاتے تھے یہ محبتیں نہ ختم ہوئی ہیں نہ ختم ہوں گی۔ ہم تمہیں ایسے ہی یاد کرتے رہیں گے،وہ ایک سچا اور محبت کرنے والا آدمی تھا۔
نذر حسین نے کہاکہ شبیررعنا سے میرا تعلق 70ءسے ہے ، وہ نہایت ہی محنتی انسان تھا، ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویژن میں بہت کام کیا، اداکار شہزاد ملک نے کہاکہ شبیر کے ساتھ بہت کام کیا، ہمیں فن کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے رہنا چاہیے تاکہ اس کی تازگی برقرار رہے، اداکار رﺅف لالہ نے کہاکہ وہ مجھ سے بہت پیار کرتے تھے، آج ہمارا پاکستانی دلیپ کمار چلا گیا ،اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔
تھیٹر آرٹسٹ سلومی نے کہاکہ شبیر بھائی کے چہرے پر کبھی میں نے گیارہ یا بارہ بجتے نہیں دیکھے، ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا محسوس کرتی تھی، ان کو دیکھتے ہی دل چاہتا تھا کہ ان سے بات کریں۔
شبیررعنا کے بڑے صاحبزادے عدنان شاہ نے کہاکہ میں نے اپنے والد کو ہمیشہ بڑوں کی عزت اور احترام کرتے پایا، ان سے ہم نے بہت کچھ سیکھا، بچوں کے ساتھ ان کی محبت لازوال تھی، وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، اس تقریب کے انعقاد پر میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شبیر رعنا کے چھوٹے صاحبزادے اذلان نے کہاکہ مجھے جانور پالنے کا بہت شوق ہے، پاپا کو ان سے بہت لگاﺅ تھا تو سوچیں کے انسانوں سے کتنا پیار کرتے ہوں گے، انہوں نے کبھی ہم پر ہاتھ نہیں اٹھایا، بالکل دوستوں کی طرح رہتے تھے مگر افسوس کے میرا دوست اب دنیا میں نہیں رہا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں