Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹرینڈ

سعودی فٹبال کلب الاتحاد سے معاہدہ، کریم بنزیما کا سعودی عرب پہنچنے پرشانداراستقبال

Published

on

فرنچ فٹبال سٹار کریم بنزیما سعودی پرولیگ کے کلب الاتحاد سے معاہدہ کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ، سعودی عرب پہنچنے کے بعد انکا شاندار استقبال کیا گیا، سٹار فٹبالر  کا آج اسٹیڈیم میں 60 ہزار تماشائی شاندار استقبال کریں گے۔

کریم بنزیما نے اپنے سابقہ کلب میڈرڈ کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میرے لئے ایک نیا چیلنج ہو گا، نئے ماحول اور نئے کھلاڑیوں کےساتھ کھیلنے کا تجربہ میرے لئے نیا ہو گا لیکن میں جلد ہی اس ماحول میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کرونگا اور یورپ کی طرح سعودی پرولیگ میں بھی ٹائٹل جیتنا اولین ترجیح ہو گی۔

کریم بنزیما  کی جانب سے لالیگا میں اپنا لوہا منوا نے کے بعد سعودی  کلب سے معاہدے کو فٹبال پرستاروں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، بنزیما فینز کے مطابق سٹار کھلاڑی کی سعودی پرو لیگ  میں شمولیت اس لیگ کو مزید چیلنجنگ بنائے گی ۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین