Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کراچی سے اندرون ملک سفر،ائیر ٹکٹ کا جھنجھٹ نہ پرواز تاخیر کا ڈر، ائیر ٹیکسی سب مسائل کا حل

Published

on

پاکستان میں پہلی آن لائن ہوائی ٹیکسی متعارف کروانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں،ایپ کے ذریعے کوئی بھی فرد فضائی سروسز حاصل کرسکتا ہے،ایریل ٹور کے استعمال ہونے والا سنگل انجن طیارہ 160کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے اڑان کا حامل ہے۔

کراچی میں کپتانوں کی تربیت کا نجی ادارے اسکائی ونگزایوی ایشن کی جانب سے دنیا کی منفردسروس کو پاکستان میں متعارف کروایا جارہاہے،ڈی اے 40ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کی لیز کے معاہدے پردستخط کی تقریب کراچی ائیرپورٹ سے متصل شہری ہوابازی کے ہینگرمیں ہوئی

،اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی او او عمران اسلم خان کا اس موقع پرکہناتھا کہ ایریل ٹورسروس کے لیے استعمال ہونے والا جہاز پاکستان پہنچ گیا،اورمذکورہ جہاز کی آزمائشی پروازبھی ہوگئی،سنگل انجن جہازمیں بیک وقت چارمسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے

ایریل ٹورکے ذریعے ہنگامی طورپرکراچی سے دیہی سندھ اوربلوچستان کے دورافتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جاسکے گی،160کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے اڑنے والا جہازجرمن ساختہ ہے،2000اڑان کا حامل طیارہ 160کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے اڑسکتا ہے

طیارے کی سروس حاصل کرنے کے لیے ایپ متعارف کروائی جائیگی، گوادرکا سفرپونے تین گھنٹے جبکہ نواب شاہ سواگھنٹے میں پہنچ سکےگا

اسکائی ونگزایمبولینس سروس،ون ڈے پائلٹ اورہوابازوں کی تربیت پہلے سے کررہاہے، اس منفرد سروس کے ذریعے انتہائی قلیل وقت میں کوئی بھی یہ خدمات حاصل کرسکتا ہے، طیارہ جیٹ فیول ون کے ذریعے ایک بارری فیولنگ کے ذریعے 11 گھنٹے مسلسل اڑان کا حامل ہے

عمران اسلم خان کے مطابق اس سے قبل ان کے ادارے نے کراچی سے موہنجودڑو کی کامیاب پروازیں چھوٹے اورکم گنجائش والے طیاروں کے ذریعے کی ہےجبکہ سیسنا اورپائپرساختہ جہازوں پرپاکستانی ٹرک آرٹ کا سہرابھی ان کے سرجاتا ہے

پاکستانی ٹرک آرٹ کے حامل جہازوں نے دنیا کے مختلف ہوائی اڈوں پرلینڈنگ کی ہے،اس ٹرک آرٹ والے طیاروں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے جبکہ پاکستان کے اس منفردفن کو ترویج ملی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین