Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

امریکا، بھارت بڑے دفاعی معاہدوں کی تیاری، امریکی وزیر دفاع کل نئی دہلی پہنچیں گے

Published

on

امریکا اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون کے بڑے سمجھوتوں اور مودی کے دورہ واشنگٹن میں ان سمجھوتوں کے اعلان کے لیے تیاری شروع ہو گئی۔

امریکا کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن چار جون سے بھارت کا دو روزہ دورہ شروع کریں گے، اس دورے میں لائیڈ آسٹن بھارتی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں دفاعی امور پر کئی سمجھوتوں پر بات کریں گے، یہ سمجھوتے اور معاہدے دو ہفتے بعد مودی کے دورہ امریکا کے دوران صدر بائیڈن سے ملاقات میں منظرعام پر لائے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ جون کی ملاقات میں امریکا اور بھارت کے وزرا دفاع انڈوپیسفک خطے میں چین کے جارحانہ رویئے اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول ( ایل اے سی) پر چین کی خلاف ورزیوں کا معاملہ زیربحث آئے گا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن شنگریلا کانفرنس کے لیے سنگاپور میں موجود ہیں اور وہاں سے بھارت پہنچیں گے، یہ امریکی وزیر دفاع کا دوسرا دورہ بھارت ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین