Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

کنگ آف رنگز، محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

Published

on

رنگ کے کنگ عظیم ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے، مداح آج ان کی ساتویں یں برسی منارہے ہیں،لیجنڈ باکسر محمد علی 17 جنوری 1942 کو امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویل کے ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے، اپنے والد کے نام پر کیسیئس مارسیلس کلے کہلائے تاہم 1960 میں 18 برس کی عمر میں انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنا نام محمد علی رکھا۔

محض بارہ سال کی عمر میں محمد علی نے ایک مقامی جمنازیم میں اپنے باکسنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1960 سے 1963 تک انیس مقابلے کھیلے اور سب میں فتح حاصل کی، اٹھارہ سال کی عمر میں انہوں نے 1960 کے اولمپک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا۔

22سالہ محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر بے پناہ شہرت حاصل کی، انہوں نے اپنے 20 سالہ باکسنگ کیرئیر میں 56 مقابلے جیتےاور  37 مقابلوں میں حریف کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا۔

1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دے کر 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، 36 سال کی عمر میں محمد علی نے اسپنکس کو شکست دے تیسری بار عالمی اعزاز جیتا۔

آج بھی محمد علی اور جوفریزیر کے مقابلے کو باکسنگ کی تاریخ کا عظیم ترین مقابلہ کہا جاتا ہے ، فائٹ آف دی سنچری میں محمد علی نے حریف کو دھول چٹا دی تھی ۔

مداحوں کے دلوں میں زندہ رہنے والے محمد علی 3 جون 2016 کو 74 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین