Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

سی آئی اے کے سربراہ کا خفیہ دورہ چین، امریکا نے تصدیق کردی

Published

on

بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کمیونیکیشن کو بہتر بنانے کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز نے پچھلے ماہ چین کا خفیہ دورہ کیا۔ امریکی حکام نے اس دورے کی تصدیق کی ہے۔

ولیم برنز کےمئی میں ہونے والے اس دورے کی خبر سب سے پہلے فنانشل ٹائمز میں شائع ہوئی، اس دورے سے امریکا کی چین کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش نظر آتی ہے۔

امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ چین کے ساتھ روابط بحال کرنے کی کئی کوششیں اور پیشکش کرچکی ہے، ایک امریکی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ پچھلے ماہ ولیم برنز نے بیجنگ کا دورہ کیا اور اپنے ہم منصب کے علاوہ کئی عہدیداروں سے ملاقات کی اور انٹیلی جنس کے شعبے میں روابط کھلے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایک اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ولیم برنز کی تمام ملاقاتیں انٹیلی جنس حکام تک محدود رہیں اور چین کے کسی سیاسی رہنما یا وزارت خارجہ سے عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی۔

سی آئی اے عہدیدار اس سے پہلے بھی چین کے ریگولر اور اعلانیہ دورے نہیں کرتے، سی آئی اے نے اس بار بھی دورے کے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے فروری میں چین کا دورہ ملتوی کیا تھا جس کی وجہ چین کا جاسوس غبارہ بنا، امریکا نے اس جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسور چین کے وزیر دفاع لی شنگفو نے گزشتہ روز سنگاپور میں سکیورٹی کانفرنس کے دوران مصافحہ کیا لیکن دونوں کے درمیان تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی۔

سنگاپور سکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ چیئن اور امریکا کے درمیان روابط اور کیونیکیشن ضروری ہے تاکہ کسی غلط فہمی کی بنیاد پر تنازع اور تصادم سے بچا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین