Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

کراچی آرٹس کونسل میں گلوکار وقاص بابر کے ساتھ ایک شام

Published

on

حمزہ آرٹ پرموٹرز اور آرٹس کونسل کراچی کے اشتراک سے "میوزیکل پروگرام” ایک شام گلوکار وقاص بابر کی ساتھ”  پیش کیا گیا۔

میوزیکل نائٹ میں معروف گلوکار وقاص بابر نے اپنی آواز کا جادو جگایا گلوکاروں میں باسط خان، امبر انصاری، نے بھی پرفارم کیا۔

 اس موقع پر مہمان خصوصی  BGC کے روح رواں  معروف بلڈرز سید امتیاز الحق بخاری” نے کہا کہ وقاص بابر نہ صرف ایک اچھا گلوکار ہے بلکہ وہ اچھے اخلاق و کردار کا مالک بھی ہے اور عرصے دراز سے شعبہ میوزک سے وابستہ ہے اچھی آواز یقینا” قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اور وقاص بابر اپنی آواز کا جادو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی پرفارم کرکےوطن عزیز کا نام روشن کرچکے ہیں۔

معروف ہوسٹ علی رضا نے کہا کہ مجھے میوزیکل نائٹ میں آ کر بہت خوشی ہوئی ہے جس میں اچھی اچھی آوازیں سننے کو ملیں۔

میوزیکل پروگرام میں  کمپیئرنگ کے فرائض معروف کمپیئر آصف شرمیلانے ادا کیے مہمانوں میں معروف گلوکار مظہرامراوء بندو خان کامیڈین شکیل شاہ اور پرویز صدیقی نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین