پاکستان
اینٹی نارکوٹکس فورس کی تربیتی مشق، حقیقی منظرنامے کے ساتھ آپریشنل اور انٹیلی جنس تجربات
اینٹی نارکوٹکس فورس اکیڈمی میں پہلی بار 7 دن اور 8 راتوں پر محیط جامع اور دو طرفہ آؤٹ ڈور ایکسرسائز آئرن فسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اس مشق کا مرکزی مقصد انسداد منشیات کے آپریشنز میں اے این ایف اکیڈمی میں 6 ماہ کی بنیادی تربیت حاصل کرنے والے اے این ایف میں نئے شامل ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی مہارتوں کو نکھارنا تھا.
اس مشق نے حقیقی زندگی کے منظر ناموں کی تقلید پر توجہ مرکوز کی،جس میں تربیت یافتہ افراد نے قانون نافذ کرنیوالے افسران اور ساتھ ہی منشیات کے ممکنہ خطرات اوراس میں ملوث گروہوں کا کردارادا کیا.
ان تربیت یافتہ اہلکاروں نے مختلف آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لے کرگراں قدرتجربہ حاصل کیا اورانٹیلیجنس اکٹھا کرنے،مخبروں سے نمٹنے،نگرانی کی کارروائیوں،چیک پوسٹوں کے قیام،گھروں کی تلاشی،چھاپے مارنے،گھات لگانے،کرائم سین مینیجمینٹ،تھانوں میں کام کرنے،استغاثہ اورعدالتی ٹرائل کرنے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا.
ڈی جی اے این ایف میجرجنرل انیق الرحمان ملک (ستارہ امتیاز ملٹری ) نےمشق کے اختتامی مرحلے کا مشاہدہ کیا اوراکیڈمی میں اپنی نوعیت کی اس پہلی مشق کو تصور کرنے،ترتیب دینے اورمنعقد کرنے پر اے این ایف اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران کی بے حد تعریف کی.
میجر جنرل انیق الرحمان ملک نے تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اوراس جوش اور جذبے کی تعریف کی جس کے ساتھ انہوں نے اس ہفتے طویل مشق کی۔
یہ مشق اے این ایف کی افرادی قوت کے پیشہ ورانہ نقط نظر کو مزید بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی