Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پوسٹل بیلٹ کے 22 جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں، الیکشن کمیشن

Published

on

عام انتخابات  کے لیے  پوسٹل بیلٹ پیپرزکا اجرا کردیا گیا، ڈاک کے ذریعہ اہل ووٹرز 22 جنوری تک حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سےڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

پوسٹل بیلٹ کے لئے درخواست  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکو بھجوائی جائے گی۔جیل کے قیدی اور ذیر حراست ملزمان پوسٹل بیلٹ کے زریعے ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ معذور افراد پولنگ اسٹیشن جائے بغیر ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں، معذوری والا شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے حلقے سے دور تعینات سرکاری ملازمین بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

سرکاری ملازمین، مسلح افواج کے اہلکار،ان کے اہل خانہ کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی جائے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین