Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

الحمرا میں بچوں کو فنون لطیفہ سکھانے کے لیے سمر کیمپ کے انتظامات مکمل کر لئے، سلیم ساگر

Published

on

لاہور آرٹس کونسل الحمراء مال اور کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں بچوں کو فنون لطیفہ کی تعلیم وتربیت فراہم کرنے کیلئے سمر کیمپ لگائے جائیں گے۔

سمر کیمپ میں تھیٹر، گلوکاری،کتھک رقص اور ڈرائنگ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔اس حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد سلیم ساگرنے کہا کہ سمر کیمپ کا انعقاد الحمراء مال اور کلچر ل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں کیا جائے گا۔تھیٹر، گلوکاری اور کتھک رقص کے لئے کیمپ کا انعقاد10جولائی تک 10اگست تک الحمراء مال پر ہوگا۔

سلیم ساگر نے بتایا کہ ڈرائنگ کے لیے سمر کیمپ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں 4جولائی تا 3اگست تک جاری رہے گا۔الحمراء کی ان سرگرمیوں کا مقصد بچوں کو آغاز ہی سے اپنی اعلی اقدار سے جوڑنا ہے۔

سلیم ساگر نے کہا کہ سمر کیمپ میں حصہ لینے کے لئے بچوں کو رجسٹریشن کروانا ہوگی۔بچوں اور فنون لطیفہ کا سنگم ٗ الحمراء کا وقار ہے۔سمرکیمپ میں تجربہ کار اساتذہ بچوں کو تربیت فراہم کر یں گے۔سمر کیمپ کی تمام تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین