Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

فوجی تنصیبات پرحملے، ملزموں پرآرمی ایکٹ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات، کورکمانڈرزکانفرنس

Published

on

پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ہیں، حالیہ احتجاج میں فوجی تنصیبات اور املاک پر حملوں میں ملوث ملزموں پر آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی نہیں جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے کور کمانڈرز اجلاس کے فیصلوں کی تفصیل جاری کی گئی، پریس بریف میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی صدارت میں جی ایچ کیو میں موجودہ حالات کے تناظر میں خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

پریس بریفنگ کے مطابق کانفرنس میں سیاسی شرپسندوں کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ فورم کے شرکاء نے بتایا کہ آرمی کے رینک اور فائل میں عسکری تنصیبات کے نقصانات اور جلاؤ گھیراؤ پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے افراد کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعادہ کیا گیا۔

فورم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر افواجِ پاکستان ان حملوں کے منصوبہ سازوں، اُکسانے والوں اوران کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام مجرموں سے بخوبی واقف ہیں، کانفرنس میں گزشتہ دنوں کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،جسے ایک سیاسی جماعت کی قیادت نے محض اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کیا۔

پریس بریف کے مطابق فورم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کسی بھی حلقے کی جانب سے قیام امن میں رکاوٹ ڈالنے والوں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بریفنگ کے دوران فورم کو آگاہ کیا گیا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی، تاریخی عمارتوں کو نذرِ آتش کرنے اور فوجی تنصیبات کی توڑ پھوڑ پر مشتمل ایک مربوط منصوبے پر عمل درآمد کرایا گیاتاکہ ادارے کی بدنامی ہو سکے جبکہ یہ سارا عمل ایک ذاتی سیاسی ایجنڈہ کے حصول کے لیے تھا۔

پریسبریف کے مطابق آرمی چیف نے اس سارے معاملے پر فوجی فارمیشنز کی جانب سے تحمل اور پختہ ردِ عمل کو سراہا، فورم نے واضح کیا کہ کسی بھی ایجنڈہ کے تحت فوجی تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتیں گے، شرکاء نے بیرونی طور پرسپانسر شدہ اوراندرونی سہولت یافتہ عناصر کے منظم پروپیگنڈہ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔

پریس بریف کے مطابق  فورم نے یہ بھی واضح کیا کہ شرمناک پروپیگنڈہ کا مقصد مسلح افواج اور پاکستان کی عوام کے درمیان خلیج جبکہ مسلح افواج کے رینک اینڈ فائل کے اندر دراڑ پیدا کرنا ہے، فورم کا کہنا تھا کہ دُشمن قوتوں کے شیطانی پروپیگنڈہ کو عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی، کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ افواجِ پاکستان عوام کی بھرپور حمایت سے پاکستان کے دشمنوں کے ایسے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی۔  فورم نے موجودہ غیر مستحکم سیاسی صورتحال میں قومی سطح پرتمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کے اعتماد، معاشی ترقی اور جمہوری نظام کو دوام بخشا جا سکے

کانفرنس کے شرکاء نے شہدائے پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے دفاعِ وطن اور اس قوم پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں، شرکاء نے بلوچستان میں مسلم
باغ حملے کا بھرپور جواب دینے اور شہید ہونے والے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو ۔بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین10 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان11 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان12 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین14 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین