پاکستان
بلے کا انتخابی نشان چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے،جس طریقےسے ہم نے الیکشن کرائے کسی پارٹی نے نہیں کرائے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے آرڈر بہت پاس ہوگئے اب سرٹیفکیٹ ایشو کریں۔
انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد نمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کل بھی ہائیکورٹ میں کہا تھا الیکشن کمیشن پروسیڈنگ کرے،پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرےگی، ہم نے انٹراپارٹی الیکشن کو بہت بہتر طریقےسے منعقد کرایا ہے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے جلد بلے کا سرٹیفکیٹ الاٹ کیا جائے،کافی عرصے سے تحریک انصاف کو زیر عتاب لایا جارہا ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ پارٹی انتخابات کے بعد 7 روز میں انتخابی نشان الاٹ کیا جانا ہے،ہم نے کہا جلد بلے کے نشان کا سرٹیفکیٹ دیا جائے،یہ بھی بتایا اس فیصلےسے الیکشن کمیشن سے متعلق اچھا تاثر نہیں جائےگا،اگر الیکشن کمیشن کا ڈی جی لا دفاع کرتا ہے تو جانبداری کا تاثرآئےگا،الیکشن کمیشن نے ڈی جی لا کو بحث کرنےسے روک دیا۔